7/02/2012

ریڈیوکویت ارودسروس کاثقافتی اور حفظ قرآن کوئزپروگرام


ماہ گذشتہ کے اواخرمیں ریڈیوکویت اردوسروس کے زیراہتمام جمعیة الاصلاح الاجتماعی میں پاکستانی اور ہندوستانی اسکول کے بچوں اوربچیوں کے لیے ثقافتی اورحفظ قرآن کا مسابقہ منعقد کیاگیا جس میں کثیر تعدادمیں بچوںسمیت ان کے سرپرستوںاوراسکول کے اساتذہ نے شرکت کی ،کامیاب ہونے والے بچوں اوربچیوں کو سرٹیفکٹ سے بھی نوازاگیا اوررمضان کی نشریات کے لیے ان کی آوازوں کی ریکارڈنگ کی گئی ۔ پروگرام کو دوحصوں میں تقسیم کیاگیاتھا ،پہلے حصہ میں کویزپروگرام ہوا ،جس میں ریڈیوکویت اردوسروس کے اناو نسرز عبداللہ عباسی ، رضیہ اشرف، اور انجم فاطمہ نے حکم کی ذمہ داری نبھائی ، اور کامیاب ہونے والی پانچ بچیوں کو اردو سروس کے آفس سکریٹری جناب ابوبکر پایولی کے ہاتھوں اعزازی سرٹیفکٹ سے نوازا گیا۔ پروگرام کے دوسرے حصہ میں حفظ قرآن کا مسابقہ ہوا جس میں مولانا صفات عالم تیمی اور اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے قاری عبدالرحمن صاحب نے حکم کی ذمہ داری نبھائی جس میںاورکامیاب ہونے والے پانچ بچوںکو انعامات سے نوازاگیا۔

ليست هناك تعليقات: